ایک جاپانی کمپنی نے اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا جب اس کے ملازمین نے 45 کلو وزنی مولی کی کٹائی کی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جاپان کی مانڈا فرمنٹیشن کمپنی، جو خمیر شدہ پودوں سے تیار کردہ سپلیمنٹس اور کھادوں میں مہارت رکھتی ہے، ہر سال اپنی ٹیکنالوجی کی مدد سے دیوہیکل مولیاں اگاتی ہے۔
آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ کمپنی نے فروری کے آخر میں مولی کی کٹائی کی جس کا وزن 45 کلو گرام ہے اور اس طرح اس نے سب سے بھاری مولی کا ریکارڈ حاصل کیا ہے۔
0 Comments