Header Ads Widget

اسلام آباد کی مارکیٹ میں خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے 9 ملزمان گرفتار


وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کوہسار کی مارکیٹ میں بچوں اور خواتین پر تشدد کرنے والے 9 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کوہسار کی مارکیٹ میں کچھ دکانداروں ایک خاندان کے ساتھ جھگڑا کیا اور خواتین و بچوں سمیت نوجوانوں، بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا جس کے بعد پولیس نے تشدد میں مبینہ ملوث نو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سینئر افسران واقعے کی براہ راست تفتیش اور نگرانی کررہے ہیں، معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کی درستگی کی اشد ضرورت ہے۔

اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، خواتین و بچوں پر تشدد ناقابل برداشت عمل ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس ہمہ وقت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق پکار 15 پر فوری اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments