Header Ads Widget

بلوچستان میں مردم شماری کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے، سابق وزیر اعلیٰ

 کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تاریخ میں مزید توسیع کا مطالبہ کردیا۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلی بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مردم شماری کے حوالے سے ابھی بہت کام باقی ہے اس لیے وقت کو مزید بڑھایا جائے تاکہ ہر گھر اور خاندان کا شمار ممکن ہوسکے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اور ادارہ شماریات بلوچستان میں مردم و خانہ شماری کی تاریخ میں مزید توسیع کرے گا۔

عبدالمالک بلوچ نے موجودہ صورت حال پر کہا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں، پنجاب میں ضمنی انتخابات کے تنازع کے حل کیلئے فل بنچ تشکیل دیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments