Header Ads Widget

راولپنڈٰی: ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح ڈاکوؤں نے پونے پانچ کروڑروپے لوٹ لیے

 راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے  میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں مسلح ڈاکو جوتوں کے تاجرکے ڈرائیور سے  پونے پانچ کروڑ روپے لوٹ کر لے گئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود میں قائم  نجی  ہائوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جس میں مسلح ڈاکو  جوتوں کے تاجر شیخ اقبال کے ڈرائیور سے  4 کروڑ 75 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔

واردات کے  حوالے سے  شیخ اقبال نے بتایا کہ صدر کے علاقے میں جوتوں کا کاروبار ہے اور  پراپرٹی  کا کام بھی کرتا ہوں ، ڈرائیور کو رقم دے کر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 7 میں واقع گھر بھیجا تھا،ڈرائیور گھر کے قریب پہنچا تو مسلح ڈاکوؤں نے رقم والا بیگ چھین لیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات شام ساڑھے چار بجے کے قریب ہوئی لیکن متاثرہ شہری نے پولیس کو تاخیر سے اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری واضح  نہیں کررہا کہ اتنی بڑی رقم کیش کی صورت میں محض ڈرائیور کے ہاتھ کیونکر بھجوائی۔

ایس پی  صدر نبیل کھوکھر نے بتایا کہ  واردات کی تمام زوایوں سے چھان بین کررہے ہیں، جائے وقوعہ کی جانب جانے والے تمام راستوں پر نصب سی سی ٹی وی  کیمروں کی فوٹیجز بھی دیکھی جارہی ہیں۔

 

 

The post راولپنڈٰی: ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح ڈاکوؤں نے پونے پانچ کروڑروپے لوٹ لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PIVtnCQ

Post a Comment

0 Comments