Header Ads Widget

جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ کے بعد تین رکنی بینچ کا فیصلہ کاغذ کا ٹکڑا ہے، بلاول بھٹو

  کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد اب ریکارڈ پر چار جج آچکے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے ساتھ اب ہمارے سامنے ریکارڈ پر چار جج آچکے ہیں، اب واضح ہوچکا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف جسٹس کا فیصلہ اقلیتی تھا۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ  

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کو چاہیے کہ فی الفور بنچ فکسنگ پر مبنی لاقانونیت کو ختم کریں، یہ وہ واحد راستہ ہے کہ جس کے ذریعے سپریم کورٹ کا وقار بحال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئین کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے، پیپلزپارٹی

انہوں نے کہا کہ تین رکنی بنچ کے فیصلے کی اس کاغذ جتنی بھی وقعت نہیں جس پر یہ فیصلہ لکھا گیا، اگر چیف جسٹس انصاف سے ہوئے اس بھونڈے مذاق کا علاج کرکے عدالت کو بحال نہیں کرسکتے تو ان کو چاہیے کہ کسی اور کو اپنا منصب سنبھالنے کی اجازت دیں۔

The post جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ کے بعد تین رکنی بینچ کا فیصلہ کاغذ کا ٹکڑا ہے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5dnUEzX

Post a Comment

0 Comments